سندھ میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

سندھ میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ فائل فوٹو سندھ میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

سندھ میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

صوبے میں صرف دو دنوں میں 10 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملیریا سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 30 ستمبر کو ملیریا سے ایک خاتون کے جاں بحق ہونے سے سندھ میں اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 4 اکتوبر کو ملیریا کے 5 ہزار 511 کیسز جبکہ 3 اکتوبر کو 4 ہزار 644 کیسز رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ پچھلے دو دنوں میں ڈینگی کے 600 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کراچی کے علاوہ سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جبکہ کراچی کے کئی شہری ڈینگی بخار کی لپیٹ میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف کراچی میں رواں سال مئی سے لے کر اب تک ڈینگی سے 39 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں جبکہ گزشتہ ماہ ڈینگی کے 6 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے۔

 

 

install suchtv android app on google app store