ملک میں کورونا کے مزید 67 کیسز رپورٹ

پاکستان میں مزید 67 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ فائل فوٹو پاکستان میں مزید 67 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں مزید 67 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 85 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 613 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 72 ہزار 555 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 11 ہزار 226 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 5 لاکھ 19 ہزار 794 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ملتان میں 2 اعشاریہ 83 فیصد، کوئٹہ میں 1 اعشاریہ 49 فیصد، لاہور میں 1 اعشاریہ 20 فیصد، کراچی میں 0 اعشاریہ 69 فیصد اور اسلام آباد میں 0 اعشاریہ 61 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store