راولپنڈی: ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 95 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے فائل فوٹو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 95 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے

راولپنڈی ڈینگی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 95 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 1576 تک پہنچ گئی، بینظیر بھٹو ہسپتال میں 2 مریض جبکہ ہولی فیملی ہسپتال میں ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اڈیالہ، دھاماں سیداں، چک جلال الدین، پوٹھوہار ٹاؤن، راولپنڈی کینٹ، ڈھوک کالا خان سب سے زیادہ متاثر، ڈی ایچ او رواں سیزن میں اب تک 2 افراد ڈینگی وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی کاروائیاں جاری ہیں

install suchtv android app on google app store