اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے 57 افراد متاثر ہوئے، مجموعی تعداد 14 سو تک پہنچ گئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کی مجموعی تعداد 1388 تک جا پہنچی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے ایک مریض جاں بحق ہوا جس کے بعد ‏اسلام آباد میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ‏اسلام آباد کے شہری علاقے میں گزشتہ جوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 45 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثر افراد کی تعداد 532 ہو گئی ہے، جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقے میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی سے 45 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پمز ہسپتال میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 194 ہے اور پولی کلینک میں ڈینگی کے 45 جبکہ کیپیٹل اسپتال میں 25 مریض زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں ڈینگی کے 152 کیسز رپورٹ ہوئے، سیکریٹری صحت کے اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی میں 71، لاہور 47 اور گوجرانولہ میں ڈینگی کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔ قصور، وہاڑی اور شیخوپورہ سے ڈینگی کے 3، 3 کیسز سامنے آئے، ملتان، نارووال اور ساہیوال سے ڈینگی کے 2،2 کیسز رپورٹ ہوئے، لیہ ،راجن پور ،حافظ آباد، خانیوال، چکوال، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔

رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی کے 3 ہزار 437 کیسز ریکارڈ، لاہور سے ڈینگی کے ایک ہزار 384 کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب بھر میں ڈینگی سے 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store