ملک میں کورونا کے 156 نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 17 ہزار 200 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے فائل فوٹو گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 17 ہزار 200 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مریض انتقال کر گیا۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے متاثر ایک اور شخص انتقال کر گیا جب کہ 98 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 17 ہزار 200 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 156 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 98 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.91 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

install suchtv android app on google app store