چائے صحت کے لئے مفید قرار

چائے صحت کے لئے مفید قرار فائل فوٹو چائے صحت کے لئے مفید قرار

حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کالی چائے (بلیک ٹی) پینے والے نہ صرف صحت مند رہتے ہیں بلکہ ان کی عمر بھی دوسروں کے مقابلے زیادہ ہوتی ہے۔

یہ تحقیق برطانیہ میں امریکا کے نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے سائنس دانوں کی جانب سے کی گئی۔ انہوں نے برطانیہ کے تقریباً 15 لاکھ بالغ نوجوانوں سے چائے کے بارے میں سوال کیا۔

تحقیق کے مطابق کالی چائے میں ایسے مفید مادے ہوتے ہیں جو جسم میں سوزش یا ورم کو کم کرتے ہیں، روزانہ کالی چائے کے دو سے تین کپ استعمال کرنے والے افراد کی کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 9 سے 13 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ چائے میں دودھ یا چینی شامل کرنے سے مذکورہ نتائج میں زرا بھی کمی نہیں آتی۔

اس طرح کی تحقیق لوگوں کی عادات اور صحت کے مشاہدے پر مبنی وجہ اور اثر کو ثابت نہیں کر سکتی۔

نیو یارک یونیورسٹی میں فوڈ اسٹڈیز کے پروفیسر ماریون نیسلے کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مشاہداتی مطالعے ہمیشہ یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ کیا چائے پینے والوں کے بارے میں کچھ اور ہے جو انہیں صحت مند بناتا ہو۔

install suchtv android app on google app store