برسوں تک لوگوں کی نگاہوں سے بچنے کیلئےگھر تک محدود رہنے والی خاتون چل بسی

47 سالہ نکولا کلبی فائل فوٹو 47 سالہ نکولا کلبی

برطانیہ کے شہر سائرنسیسٹر کے ایک گھر میں برسوں تک لوگوں کی نگاہوں سے بچنے کیلئے خود کو محدود رکھنے والی 47 سالہ نکولا کلبی چل بسی۔

8 سے 27 سالہ 8 بچوں کی والدہ نکولا کچھ سال قبل ایک اچھوتی بیماری میں مبتلا ہو گئی تھیں جس نے اس کے چہرے اور جسم کے خد و خال تبدیل کرنا شروع کردیے تھے، جس کے بعد خود کو لوگوں کی نظروں سے بچانے کیلئے اس نے خود کو گھر تک محدود کر دیا تھا۔

پانچ سال قبل نکولا کلبی "Wegener's Granulomatosis" نامی رگوں کی سوزش کی ایک عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہو گئی تھی جس سے اس کے خد و خال میں تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو گئی تھیں۔

اس بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد نکولا نے گھر سے باہر نکلنا اور تصاویر نکلوانا ترک کردیا تھا جبکہ اس نے خود کو آئینے میں دیکھنا بھی چھوڑ دیا تھا۔

مذکورہ بیماری نے اس کے کان، ناک، گردوں اور پھیپھڑوں کو شدید متاثر کردیا تھا، جبکہ آخری وقت میں نکولا قوت سماعت اور گویائی سے بھی محروم ہو گئی تھی۔

پانچ سال تک اس عجیب و غریب بیماری سے نبرد آزمائی کے بعد کبھی خود کو خوبصورت تصور کرنے والی خوش مزاج اور سیر و سیاحت کی شوقین نکولا کلبی زندگی کے آخرے سال ایک گھر کی چاردیواری میں گذارنے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گئی۔

install suchtv android app on google app store