چہل قدمی سے صحت پر مثبت اثرات

چہل قدمی فائل فوٹو چہل قدمی

روزانہ چہل قدمی کے فوائد سے تو بہت سے افراد بخوبی واقف ہیں، توانائی کی سطح میں اضافے سے لے کر دل کے صحت مند ہونے تک، چہل قدمی ہماری صحت پر متعدد مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھانے کے بعد چہل قدمی بلڈ شوگر کے ایک دم اضافے کو قابو کرنے میں مدد دے سکتی ہے، جس کے سبب ٹائپ 2 ذیابیطس جیسی پیچیدہ صورتحال سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بڑی عمر کے افراد جن کو ٹائپ 2 ذیابیطس لاحق ہونے کے خطرات تھے، ان کے کھانے کے بعد 15 منٹ تک ٹریڈ مِل پر چلنے کے نتیجے میں بلڈ شوگر میں کم اضافہ ہوا۔

حقیقیت میں ان فوائد کو حاصل کرنے کے لیے صرف دو منٹ کا وقت ہی کافی ہے، نئی تحقیق کے مطابق کھانے کے بعد دو سے پانچ منٹ کی چہل قدمی بلڈ شوگر کی سطح میں معقول کمی لاسکتی ہے۔

تحقیق میں محققین نے بتایا ہے کہ ساکت کھڑے رہنے سے بھی بلڈ شوگر میں کمی ہوتی ہے لیکن اس اتنا فرق نہیں پڑتا جتنا چہل قدمی سے پڑتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store