فارما کمپنیوں کا حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ

ادویات فائل فوٹو ادویات

دوا ساز کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک میں ادویات قلت بڑھتی جائے گی۔

کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے وائس چیئرمین عاطف اقبال کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ادویات کی قلت کے معاملے پر بنائی گئی پی ایم انسپیکشن کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پرائم منسٹر انسپیکشن ٹیم (پی ایم آئی کمیٹی) نے ادویات کی قلت سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے۔ کمیٹی میں محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی منصور دلاور نے بتایا کہ پی پی ایم اے کے اراکین نے وزیراعظم انسپیکشن کمیٹی سے ملاقات کی اور کمیٹی کے سامنے اپنے مطالبات اور تجاویز رکھی ہیں۔

قاضی منصور کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال پہلے 20 فٹ کنٹینر کا انٹرنیشنل فریٹ ریٹ 1200 ڈالر تھا، جو اب 10 ہزار ڈالر ہوگیا، اس وجہ سے ادویات کی لاگت کہیں سے کہیں جاپہنچی ہے، ہم نے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے، ساری سفارشات اور تجاویز انہیں دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے ان نے پوچھا ہے اس بحران سے نکلنے میں کتنا وقت لگے گا؟، تو ہم نے کمیٹی کو بتایا ہے کہ اگر فوری قیمتیں دے دی جائیں تو 90 دن لگیں گے اور صرف قیمتیں نہیں بلکہ ہمیں ہمارا سیلز ٹیکس کی مد میں لیا گیا پیسہ بھی واپس کرائیں، اگر یہ تاخیر کریں گے تو مزید ادویات کی قلت ہوگی۔

install suchtv android app on google app store