خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

پولیو ویکسین فائل فوٹو پولیو ویکسین

قومی ادارہ صحت  کے مطابق  خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک 18 ماہ کا بچہ پولیو وائرس  کاشکار ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی سیکریٹری صحت ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے بتایا کہ ہم نے خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان لوگوں کی کثرت سے نقل و حرکت کے باوجود وائرس کو کہیں اور پھیلنے سے روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر ہم اس علاقے سے وائرس پر قابو پالیں اور اسے ختم کر لیں تو ہم پولیو کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں۔ اسں حوالے زیر عبدالقادر پٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ 'حکومت نے جنوبی خیبر پختونخوا میں ویکسینیشن مہم کے دوران انجیکشن کے ذریعے دی جانے والی ویکسین استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حفاظتی ٹیکوں کی اس شکل کی زیادہ قبولیت کی وجہ سے وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیے انجیکشن کے ذریعے دی جانے والی ویکسین فراہم کرنا شروع کر دی ہیں اور ساتھ ہی ہر قسم کے جراثیم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صابن جیسی حفظان صحت کی مصنوعات بھی فراہم کی ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store