کورونا کیسز میں تیزی، 10 مریض جاں بحق

کورونا فائل فوٹو کورونا

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کیسز میں تیزی آ گئی اور 10 مریض انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 737 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 3.28 فیصد ہو گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 22 ہزار 451 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا سے متاثرہ 189 مریضوں کی حالت تشویش ناک رہی۔

install suchtv android app on google app store