پشاور میں کانگو وائرس کے مریض سامنے آ گئے

 پشاور میں کانگو وائرس  کے مریض سامنے آ گئے فائل فوٹو پشاور میں کانگو وائرس کے مریض سامنے آ گئے

خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں بھی کانگو وائرس کے 4 مریض سامنے آ گئے۔

ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے مطابق 4 مریضوں میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس میں سے دو مریضوں کا تعلق 2 کرم ایجنسی، ایک کا تعلق افغانستان اور ایک کا تعلق پشاور سے ہے۔

ترجمان کے مطابق مریضوں کا آئسولیشن وارڈ میں علاج جاری ہے۔

گزشتہ دنوں پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کانگو وائرس کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا تھا جس کو 4 روز سے بخار تھا جبکہ شیخ زید اسپتال کے مطابق کانگو وائرس کے مزید 3 مشتبہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store