کیمیائی آلودگی، موٹاپے کی وبا کی بڑی وجہ بن گئی

کیمیائی آلودگی فائل فوٹو کیمیائی آلودگی

ماحول میں موجود کیمیائی آلودگی سے دنیا بھر میں موٹاپے کی وبا کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔ یہ بات بڑے پیمانے پر ہونے والی سائنسی تجزیے میں سامنے آئی۔

اس تجزیے میں بتایا گیا کہ پہلی بار ایسے ٹھوس شواہد ملے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کیمیائی آلودگی جسمانی وزن پر اثرانداز ہوتی ہے۔

تجزیے میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ جسمانی وزن بڑھانے والے کچھ کیمیائی اثرات آنے والی نسلوں میں بھی منتقل ہوتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک میں عام استعمال ہونے والے کیمیکل بائیفینول اے (بی پی اے)، کچھ کیڑے مارادویات اور دیگر کیمیکل موٹاپے میں اضافے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ایک تخمینے کے مطابق 1975 سے اب تک عالمی سطح پر موٹاپے کی شرح میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت کم وزن افراد کے مقابلے میں زیادہ جسمانی وزن والے افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

تحقیقی ٹیم میں شامل ڈاکٹر جیرالڈ ہینڈیل نے کہا کہ اس وقت طبی ماہرین کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ اگر لوگ زیادہ کھانا کھائیں گے تو جسمانی وزن میں اضافہ ہوگا اور موٹاپے کا شکار ہونے پر کسی فرد کو مخصوص غذائیں، ادویات یا سرجری جیسے آپشن تجویز کیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store