تربوز کے صحت سے متعلق فوائد

تربوز فائل فوٹو تربوز

تربوز ایک خوشذائقہ، خوش رنگ اور غذائیت سے مالامال ایسا پھل ہے جو برصغیر کی عوام کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹ اور معدنیات سے مالامال تربوز کے یہی خواص اسے سپرفوڈ بھی بناتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تربوز پاک و ہند میں کثرت سے پیدا ہوتے ہیں اور بہت کم قیمت میں عام دستیاب ہے۔

تربوز کے صحت پر طبی فوائد

تربوز کا غالب حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ 80 سے 90 فیصد پانی کی بنا پر یہ فوری پیاس بجھاتا ہے جس کی ذود ہضم شکریات اسے فوری توانائی کا خزانہ بناتی ہیں۔ گرمیوں میں تھکاوٹ اور نڈھال سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے یہ قدرت کا انمول تحفہ بھی ہے۔

رمضان اسپیشل: تربوز کا جوس آپ کی پانی کی کمی کو دورکریگا - Mashriq TV

تربوز میں گودے کی کمی کے باوجود اس میں کئی طرح کے مفید اجزا موجود ہیں جس کی فہرست بہت طویل ہے۔

تربوز میں فولاد، پوٹاشیئم، سوڈیئم، فاسفورس، کیلشیئم، اور دیگر قیمتی اجزا موجود ہیں۔ یہ معدے میں جاکر پورے نظامِ ہاضمہ کو انتہائی طاقتور اور بہتر بناتا ہے۔ طبی لٹریچر بھی تربوز کی مدح سرائی میں پیش پیش دکھائی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ تربوز میں موجود کئی طرح کے وٹامن بھی انتہائی مفید ثابت ہوتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store