گرمی سے بچاؤ کے لئے مفید جڑی بوٹیاں کون سی ہیں؟

جڑی بوٹیاں فاہل فوٹو جڑی بوٹیاں

ملک بھر میں رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ جاری وساری ہے ایسے میں گرمی بھ اپنے جوبن پر ہے، جس کے باعث اکثر او بیشتر افراد نڈھال ہو جاتے ہیں، گرمی کے اس سخت موسم سے نبردآزما ہونے کے لئے ایسا کیا کیا جائے کہ رمضان بخیریت گزرے۔

طبی ماہرین کے مطابق سحر و افطار کے وقت چند کارآمد جڑی بوٹیوں کے مشروب کا استعمال آپ کو گرمی بچانے میں معاون ومددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔

پودینہ اور اس کی چٹنی

گرمی کی شدت میں کمی لانے کے لیے پودینہ ایک سادی اور سستی ترین جڑی بوٹی ہے ، پودینے کا استعمال کئی طریقوں سے کیا جا سکتا ہے ، پودینے کو پیس کر اس کی چٹنی بھی بنائی جا سکتی ہے اور اس سے کئی طرح کے مشروبات بھی بنائے جا سکتے ہیں۔

 

بہتر طریقہ استعمال یہ ہے کہ پودینے کے پتوں کو اچھی طرح سے دھو کر اپنی پانی کی بوتل میں ڈال لیں اور اسے سارہ دن پیتے رہیں ، اس سے طبیعت ہشاش بشاش رہے گی ، جسم سے فاضل مادوں کا صفایا ہوگا اور معدے کی صحت بھی بہتر ہوگی۔

آملہ اور اس کا شربت

وٹامن سی سے بھر پور آملہ کے کئی فوائد ہیں، یہ معدے کے لیے فرحت بخش غذا ہے ، غزائیت سے بھر پور آملہ قوت مدافعت بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اور ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے۔طبی ماہرین کے مطابق آملہ بلڈ پریشر متوازن کرتا ہے ، آملے کو کئی طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے کے مربہ اور شربت بنا کر ، آملہ براہ راست بھی کھایا جا سکتا ہے۔

صندل کا شربت

صندل کی لکڑی بھی ٹھنڈی تاثیر رکھتی ہے ، صندل کے شربت کے استعمال سے اس کی خوشبو اور ذائقے سے گرمیوں میں سکون ملتا ہے ۔گرمیوں میں دھوپ سے جھلسی جلد پر اس کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے ، صندل سے بنے کئی طرح کے شربت بھی مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہیں۔

 

گرمی کا دشمن فالسہ

گرمیوں کا پھل فالسے کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے جبکہ کیلشیم حاصل کرنے کا یہ ایک بہترین ذریعہ ہے، بیریز میں شمار کیے جانے والا پھل فالسے میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس کے استعمال کے نتیجے میں انسانی جسم میں آئنز کی سطح برقرار رہتی ہے جس سے طبیعت ترو تازہ اور توانا محسوس ہوتی ہے۔

ملیٹھی

ماہرین کے مطابق اگر گرمیوں میں ملیٹھی کا استعمال کیا جائے تو ڈی ہائیڈریشن اور ڈائریا سے بچا جا سکتا ہے ، گرمیوں میں ہونے والی وائرل کھانس، نزلہ زُکام اور بخار میں بھی اس کا ستعمال مفید ہے ۔

install suchtv android app on google app store