کورونا کی چوتھی ویکسین لگوانے کی تجویز

یورپی یونین فائل فوٹو یورپی یونین

جرمن وزیر صحت کارل لاؤٹرباخ یورپی یونین کو یہ باقاعدہ تجویز دینا چاہتے ہیں کہ تمام رکن ممالک میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے ہر شہری کو کورونا کی چوتھی ویکسین بھی لگائی جائے۔

لاؤٹرباخ نے برلن میں کہا کہ وہ برسلز میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے صحت کے اگلے اجلاس میں تجویز پیش کریں گے کہ تمام بزرگ شہریوں کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کا چوتھا ٹیکہ بھی لگایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چوتھی ویکسین ممکنہ طور پر اس سال ستمبر سے لگانا شروع کی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے جوان لوگ جن کا مدافعتی نظام کمزور ہے یا وہ کسی بڑی بیماری میں مبتلا ہیں ان کے لیے بھی بوسٹر ک تجویز دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نئی بوسٹر ڈوز کے لیےضروری ہے پچھلی ویکسین لگوائے ہوئے 4 ماہ کا عرصے گزر چکا ہو۔

واضح رہے کہ ایف ڈی اے کی ویکسین سے متعلق ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس 6 اپریل کو ہوگا جس میں بوسٹر ڈوز سے متعلق بحث کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store