پنجاب میں 53 فیصد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی مکمل ویکسین لگ چکی ہے

پنجاب میں 53 فیصد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی مکمل ویکسین لگ چکی ہے فائل فوٹو پنجاب میں 53 فیصد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی مکمل ویکسین لگ چکی ہے

پنجاب میں 53 فیصد افراد کو عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی مکمل ویکسین لگ چکی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 72 فیصد افراد کو ابھی تک کورونا ویکسین کی صرف ایک خوراک لگائی جا سکی ہے۔

ادھر کراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 82 ہزار 533 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی اور صرف کراچی میں 26 ہزار 108 افراد نے کورونا ویکسین لگوائی۔
خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے اور اب تک ایک کروڑ 36 لاکھ 21 ہزار افراد کورونا ویکسین کے لیے رجسڑڈ ہوئے لیکن صرف 93 لاکھ 24 ہزار افراد کی ویکسین نیشن مکمل ہو سکی ہے۔

بلوچستان میں 78 لاکھ 5 ہزار میں سے 35 لاکھ 47 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، کوئٹہ میں 7 لاکھ 78ہزار افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی جبکہ 77 ہزار 670 افراد کورونا کی ایک خوراک لگوا چکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store