ملک میں اومیکرون کے کیسز میں اضافہ

ملک میں اومیکرون کے کیسز بڑھنے لگے فائل فوٹو ملک میں اومیکرون کے کیسز بڑھنے لگے

 ملک میں اومیکرون کے کیسز بڑھنے لگے، راولپنڈی میں 4 افراد میں اومیکرون وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

اومیکرون وائرس سے متاثرہ افراد نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، ان میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ ایک متاثرہ شخص مانسہرہ کا رہائشی ہے۔ متاثرہ خواتین حال ہی میں ایک شادی میں شریک ہوئیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی کے مطابق متاثرہ افراد سے رابطہ میں آنے والے 76 افراد کے بھی اومیکرون ٹیسٹ کئے گئے۔

اس سے قبل آج اسلام آباد میں مزید 14 افراد میں کورونا اومیکرون وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

دوسری جانب یکم جنوری کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں اومیکرون کے 11 کیسز رپورٹ ہونے پر 14 جنوری تک پہلا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی عائد اور ہر شہری کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store