اومیکرون کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟ عالمی ادارہِ صحت نے سب بتادیا

عالمی ادارہِ صحت فائل فوٹو عالمی ادارہِ صحت

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دنیا کے وہ ممالک جو ڈیلٹا کو روکنے کے لیے مناسب بندوبست نہیں کررہے ہیں تو وہ اومیکرون کو بھی نہیں روک سکیں گے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ نظام صحت کو مضبوط بنایا جائے اور جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر تیدروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس بات کو یقینی بنائے کہ سب سے پہلے کمزور افراد کو ویکسین لگائی جائے۔

ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی وجہ سے پریشانی پائی جاتی ہے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمیں ڈیلٹا ویریئنٹ سے نمٹنے کے لیے موجود طریقہ کار کو استعمال کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم یہ کرلیں تو ہم اومیکرون کے پھیلاؤ کو بھی روک سکتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر تیدروس نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ویکسینیشن بھی کم ہو رہی ہے اور ٹیسٹنگ میں بھی کمی دکھائی دے رہی ہے جو نئی اقسام کو جنم دینے کا بنیادی سبب ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے واضح کیا کہ اسی وجہ سے ہم پوری دنیا سے اپیل کر رہے ہیں کہ ویکیسن کی تقسیم اور ٹیسٹنگ پوری دنیا میں یکساں اور مساوی بنیادوں پر کی جائے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس ایڈہانوم نے واضح طور پر کہا ہے کہ ڈیلٹا کو روکنے سے اومی کرون کو بھی روکنے میں مدد ملے گی۔

install suchtv android app on google app store