شہریوں کو اب بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری، خصوصی مہم شروع

شہریوں کو اب بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری، خصوصی مہم شروع فائل فوٹو شہریوں کو اب بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری، خصوصی مہم شروع

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے 3 کیٹیگریزکے لیے بوسٹرڈوزمفت لگانے کی منظوری دے دی۔ بوسٹر ڈوزہیلتھ کیئروکرز، 50 سال سے زائد عمراور کم مدافعت والے افراد کولگائی جائے گی۔

این سی او سی کی جانب سے یکم دسمبر سے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات پرشہریوں کی ویکسینیشن کےلیے ٹیمیں تعینات ہوں گی۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون تیزی سے پھیل رہی ہے۔ صوبے ویکسینیش کے حوالے سے زیروٹالرنس پالیسی اپنائیں۔

وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی وزرائے صحت اور چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور ویکسینیشن پرتبادلہ خیال کیا گیا، این سی اوسی نے ویکسینیشن کےلیے سخت اقدامات کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے بوسٹرڈوز لگانے کی منظوری دی۔

یہ ڈوزویکسین کی آخری خوراک کے 6 ماہ بعد لگائی جاسکتی ہے، این سی اوسی کا کہنا تھا کہ دوسری ویکسین نہ لگوانے والوں سے رابطے کیلئے ملک بھر میں 40 کال سینٹرزقائم کر دیئے گئے ہیں، ان سنٹرز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

کورونا کی نئی قسم سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسینیشن ضروری ہے۔ ماسک کا استعمال سماجی فاصلہ اورہاتھ دھونے کے عمل کویقینی بنایا جائے۔

صوبائی نمائندوں نے اومی کرون پرتوجہ دینے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے تجویز دی کہ ویکسینیشن کی صورتحال اورتارکین وطن کی جانچ کےلیے ایئرپورٹس پرضروری اقدامات کیے جائیں۔ تمام صوبے ویکسینیشن کے اہداف حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر ویکسینیشن مہم شروع کریں گے۔

install suchtv android app on google app store