پاکستان میں اب تک اومی کرون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ڈاکٹر فیصل سلطان

پاکستان میں اب تک اومی کرون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ڈاکٹر فیصل سلطان فائل فوٹو پاکستان میں اب تک اومی کرون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک اومی کرون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک بار پھر عوام پر زور دیا کہ وہ کورونا کی مکمل ویکسی نیشن کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ان لوگوں کی ویکسی نیشن ہے جنہیں اب تک ایک بھی ڈوز نہیں لگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اومی کرون کی پاکستان آمد روکنے کو ناممکن قرار دیا تھا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وائرس کو روکنا ناممکن ہے لیکن اس سے نمٹنے کا ایک ہی حل ویکسی نیشن ہے۔

install suchtv android app on google app store