برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانی مسافروں کو خوشخبری سنا دی

 برطانوی ہائی کمشنر فائل فوٹو برطانوی ہائی کمشنر

برطانوی حکام نے 22 نومبر سے منظور شدہ ویکسینز کی فہرست میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینز سائنو فارم، سائنوویک اور کویکسین کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر برائے پاکستان کرسچن ٹرنر نے اس پیش رفت کو ’پاکستانی مسافروں کے لیے خوشخبری‘ قرار دیتے ہوئے، اس کے بارے میں ٹوئٹر پر آگاہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی مسافر جنہوں نے مذکورہ بالا تینوں ویکسینز کی مکمل خوراک حاصل کرلی ہے انہیں گھر میں لازمی قرنطینہ سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور صرف دوسرے روز ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

مسافروں کے پاس منظور شدہ ویکسین کے مکمل کورس کے ساتھ مکمل ویکسینیشن کا ثبوت ہونا لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ  برطانیہ پہنچنے سے کم از کم 14 دن پہلے ویکسین کی آخری خوراک لی ہو اور ان 14 دنوں میں ویکسین کا آخری دن شمار نہیں ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان سے واپس جانے والے مسافر جنہوں نے سائنو فارم، سائنوویک اور کویکسین ویکسین لگوائی تھی انہیں برطانیہ پہنچنے پر 10 دن کے لیے گھر میں قرنطینہ کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اب اس پیش رفت سے مسافروں کو سہولت ملے گی لیکن اس میں اسپٹنک کو ویکسین کی منظور شدہ فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

اسپٹنک پاکستان میں لگائی جانے والی 7 ویکسینز میں سے ایک ہے جن میں فائزر، موڈرنا، ایسٹرا زینیکا، سائنو فارم، سینووک اور کین سینو شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store