پاکستان میں ویکسینیشن کی اوسط شرح48 فیصد ہو گئی

پاکستان میں ویکسینیشن کی اوسط شرح48 فیصد ہو گئی فائل فوٹو پاکستان میں ویکسینیشن کی اوسط شرح48 فیصد ہو گئی

پاکستان میں اوسطاً 48 فیصد آبادی نے کورونا کی ویکسین لگوالی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ اب تک پاکستان میں ویکسینیشن کی اوسط شرح48 فیصد ہو گئی ہے۔


ویکسینیشن کے معاملےمیں اسلام آباد سب سے آگے ہے۔ گلگت بلتستان دوسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب تیسرے، خیبر پختونخوا چوتھےاورسندھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ بلوچستان میں کورونا ویکسینیشن کی شرح سب سے کم ہے۔

اسد عمر نے ویکسین سے متعلق اعداو شمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں 87فیصد آباد ی نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔ گلگت بلتستان میں 59فیصد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں۔

سربراہ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ پنجاب اپنی آدھی آبادی کو ویکسین لگانے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے ۔ پنجاب کی 52فیصد آبادی کو کم از کم کورونا ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے۔خیبرپختونخوا میں 48فیصد آبادی کو کوروناویکسین کی خوراک دی گئی ہے۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ میں 40فیصد آباد نے کورونا ویکسین لگوائی ہے۔ بلوچستان میں 17فیصد آبادی کورونا ویکسین لگواچکی ہے ۔

اعداو شمار کے مطابق آزادکشمیر میں 54فیصد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں،قومی سطح پر کورونا ویکسین کی اوسط شرح 48فیصد ہوچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store