مہلک وائرس کی ایک اور قسم کیلیفورنیا اسٹرین پاکستان پہنچ گئی

مہلک وائرس کی ایک اور قسم کیلیفورنیا اسٹرین  پاکستان پہنچ گئی فائل فوٹو مہلک وائرس کی ایک اور قسم کیلیفورنیا اسٹرین پاکستان پہنچ گئی

وائرس کی نئی قسم کو “کیلیفورنیا اسٹرین” کا نام دیا گیا ہے۔کووڈ ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق کوویڈ 19 کی ایک خطرناک قسم کا پتا لگایا گیا ہے جو کیلیفورنیا میں نمودار ہوئی اور برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک تک پھیل گئی۔

تاہم اب پاکستان میں بھی اس کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ اب تک ایپسیلون کی پانچ مختلف اقسام پائی گئی ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ تمام ویکسینز اس نئے وائرس کے خلاف مؤثر ہیں۔

ٹاسک فورس رکن کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وائرس پر قابو پالیا گیا ہے لیکن ختم نہیں ہوا اس لیے اس کے دوبارہ پھیلاؤ کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب وزارت قومی صحت (این ایچ ایس) اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ایک ویڈیو پیش کی جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ کووڈ 19 ویکسین کیسے کام کرتی ہے۔

install suchtv android app on google app store