کورونا کی ڈیلٹا اور ڈیلٹا پلس اقسام سے متعلق خوفناک دریافت

کورونا فائل فوٹو کورونا

جرمن ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیلٹا اور ڈیلٹا پلس اقسام نے ویکسینیشن کرانے والے افراد میں وائرس کے خلاف مزاحمت کرنے والی اینٹی باذیز کے خلاف سخت مزاحمت کرتی ہے جو ڈیلٹا ویرینٹ کے عالمی سطح پر تیزی سے پھیلنے کا باعث بنی۔


ڈیلٹا کی ذیلی قسم ڈیلٹا پلس کو اضافی میوٹیشنز دیگر کی نسبت زیادہ خطرناک بناتے ہیں جو پھیپھڑوں کو دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے متاثر کرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ڈیلٹا قسم پھیپھڑوں کے خلیات میں تبدیلیاں لانے کے حوالے سے زیادہ بہتر کام کرتی ہے اور متاثرہ خلیات کو صحت مند خلیات میں بھی شامل کردیتی ہے، جس کے نتیجے میں وہ زیادہ افراد کو بیمار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

تحقیق میں بھی دریافت کیاگیا کہ کوویڈ 19 کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے 4 مونوکلونل اینٹی باڈیز میں سےایک (bamlanivimab) ڈیلٹا اور ڈیلٹا پلس کے خلاف مؤثر نہیں بلکہ وہ دیگر 2 اینٹی باڈیز کے خلاف بھی مزاحمت کرتی ہیں۔

اسی طرح فائزر/ بائیو این ٹیک اور ایسٹرا زینیکا ویکسینز کے استعمال سے بننے والی اینٹی باڈیز بھی اوریجنل وائرس کے مقابلے میں ڈیلٹا اور ڈیلٹا پلس کے خلاف زیادہ مؤثر نہیں ہوتیں۔

install suchtv android app on google app store