ایسا جاندار، جس کی زندگی ایک دن سے بھی کم ہوتی ہے

مے فلائی فائل فوٹو مے فلائی

کیا آپ جانتے ہیں ہماری زمین پر ایک جاندار ایسا بھی ہے جس کی زندگی ایک دن سے بھی کم ہوتی ہے؟

مختصر ترین زندگی رکھنے والا یہ جاندار ٹڈا ہے جسے مے فلائی بھی کہا جاتا ہے۔ ٹڈے کی اوسط زندگی 1 دن سے بھی کم ہوتی ہے، یعنی سورج ڈھلنے سے قبل ہی اس کی زندگی کا اختتام ہوجاتا ہے۔

ان کی زندگی کا یہ دورانیہ بلوغت کے بعد شروع ہوتا ہے اور اسی ایک دن کی زندگی میں مادہ ٹڈیاں انڈے بھی دیتی ہیں۔

ٹڈے دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں اور ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ان کی 3 ہزار سے زائد اقسام موجود ہیں، ان میں سے 600 صرف امریکا میں موجود ہیں۔

ٹڈے کا لاروا آبی ذخائر کے قریب پایا جاتا ہے اور ان کی غذا مختلف پودوں کے اجزا پر مشتمل ہوتی ہے۔

install suchtv android app on google app store