اسلام آباد میں ڈینگی وائرس نے سر اٹھالیا، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ڈینگی وائرس فائل فوٹو ڈینگی وائرس

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ، 24گھنٹے کے دوران 17 ڈینگی کیسزسامنے آئے۔


وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے ، شہر میں ڈینگی کے متاثرین کے اعدادوشمارکی تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں24 گھنٹے کے دوران 17 ڈینگی کیسزسامنے آئے، اس دوران 14کیسز دیہی،3 شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔

دستاویز کے مطابق اسلام آباد سے رواں سیزن میں94 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ، جس میں دیہی علاقوں سے 67 اور شہری علاقوں سے 27 ڈینگی شامل ہیں۔

اسلام آباد میں رواں سیزن میں ڈینگی سے2اموات ہو چکی ہیں، ڈینگی سےجاں بحق دونوں مریض غوری ٹاؤن فیز 4کےرہائشی تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ کی فوگنگ،اسپرےمیں تاخیرڈینگی کے پھیلاؤکا سبب بنی ہے، پمز سے1، بی بی ایچ 20، ہولی فیملی سے61کیسز سامنے آئے۔

اسی طرح ڈی ایچ کیوراولپنڈی سے3، نجی پرائیوٹ سے 4 ، شفاانٹرنیشنل سے2، قائداعظم اسپتال میں 1 ڈینگی کیس کی تصدیق ہوئی۔

install suchtv android app on google app store