پاکستان میں آٹھ قسم کی کورونا ویکسین استعمال کی جا رہی ہیں

پاکستان میں آٹھ قسم کی کورونا ویکسین استعمال کی جا رہی ہیں فائل فوتو پاکستان میں آٹھ قسم کی کورونا ویکسین استعمال کی جا رہی ہیں

وزارت صحت نے پاکستان میں تصدیق شدہ کورونا ویکسین کی فہرست جاری کر دی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں آٹھ قسم کی کورونا ویکسین استعمال کی جا رہی ہیں۔ پاکستان میں استعمال ہونے والی کورونا ویکسین میں سائنو ویک، سائنو فارم، ایسٹرازنکا اور موڈرنا شامل ہیں۔

فائزر، سپوتنک، پاک ویک اور کین سائنو کورونا ویکسین بھی پاکستان میں لوگوں کو لگائی جا رہی ہے۔
پاکستان میں استعمال ہونے والی 8 کورونا ویکسین میں سے چھ ڈبل ڈوز اور دو سنگل ڈوز ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے ڈبل ڈوز ویکسین کا دورانیہ 28 دن مختص کیا گیا ہے۔

وزارت صحت نے قومی سطح پر کورونا مثبت تناسب کے اعداد و شمار بھی جاری کیے ہیں۔ ملک بھر میں 13 ستمبر سے 19 ستمبر تک کورونا مثبت کیسز کی شرح4 فیصد سے 6 فیصد کے درمیان رہی۔

ملک بھر میں 35 فیصد وینٹیلیٹر کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ پاکستان کے پانچ شہر کورونا کے باعث ہائی الرٹ ہیں۔

فیصل آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 اشاریہ 70 فیصد ہے۔ میرپور میں10 اشاریہ 19، حیدرآباد9 اشاریہ 90، مردان8 اشاریہ 42 اور مظفرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزار8جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 246 ہیں۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار787، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 388، پنجاب میں 4 لاکھ 22 ہزار790، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار242، بلوچستان میں 32 ہزار769، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 787 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 245 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 407 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار270، خیبرپختونخوا 5 ہزار 412، اسلام آباد 902، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 729 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store