اس عید پر بنائیں مزیدار ڈبل روٹی کا حلوہ نہایت آسان ترکیب

اس عید پر بنائیں مزیدار ڈبل روٹی کا حلوہ نہایت آسان ترکیب فائل فوٹو اس عید پر بنائیں مزیدار ڈبل روٹی کا حلوہ نہایت آسان ترکیب

 آج ہم آپ کو ایک منفرد خوش ذائقہ میٹھا بتانے جارہے ہیں جسے اگر آپ جھٹ پٹ میٹھا بھی کہیں تو غلط نہ ہوگا۔

ڈبل روٹی ایک عدد، گھی آدھ پاﺅ، چینی آدھ سیریا حسب پسند، سبز الائچی ایک تولہ یا دس دانے، کشمش آدھ چھٹانک، بادام کی گری آدھ پاﺅ، زعفران ذرا سا۔
اب ڈبل روٹی کا حلوہ تیار کرتے ہیں۔
ڈبل روٹی کے توس کاٹ لیں۔ ان کو ہلکی آگ پر سینکیں۔ ہر توس کو دونوں طرف سے ہلکا ہلکا بادامی کر کے اتار کر رکھتی جائیں۔
چینی میں آدھ سیر پانی ڈال کر چولھے پرچڑھا دیں۔ چاشنی تیار ہوجائے تو اتار کر رکھ لیں۔ اب کسی چوڑے منہ کی دیگچی یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں الائچی بادام کی گری اور کشمش ڈال دیں۔ جب کشمش پھول جائے تو تیار شدہ ڈبل روٹی کے ٹکڑے ڈال کر آہستہ آہستہ پلٹتی جائیں۔ جب یہ ٹکڑے اچھی طرح سرخ ہو جائیں تو چاشنی ڈال دیں۔ تھوڑی دیر پکنے کے بعد اتار لیں اور زعفران ڈال کر ڈھکنا بند کردیں۔ چاشنی میںس ارے ٹکڑے ڈوب جانے چاہئیں۔ ٹھنڈے ہونے پر چاندی کے ورق لگا کر کھانے کے لیے پیش کریں۔ نہایت لذیذ حلوہ تیار ہے۔ یہ حلوہ آپ صبح ناشتے کے وقت بھی پیش کر سکتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store