ایک عام صحت مند فرد کو روزانہ کتنا گوشت استعمال کرنا چاہیے؟ اہم تحقیق سامنے آگئی

گوشت فائل فوٹو گوشت

عید الاضحیٰ کے موقع پر جہاں ہر طرف مزے مزے کے پکوان تیار ہو رہے ہوتے ہیں وہاں کھانے میں بد احتیاطی بھی معمول بن جاتی ہیں۔

تاہم یہ بد احتیاطی آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے لہٰذا اس عید پرکھانے چاہے کتنے ہی مزیدار کیوں نہ ہوں گوشت کھاتے وقت اعتدال کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق ایک عام صحت مند فرد کو روزانہ 100 گرام گوشت استعمال کرنا چاہیے، کیوں کہ 100 گرام گوشت میں تقریباً 143 کیلوریز، 3 سے 5 گرام چکنائی، 26 گرام پروٹین اور کئی وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کسی بھی جانور کے جسم کی ساخت کے لحاظ سے مفید اجزاء کی مقدار مختلف ہو سکتی ہے لیکن ان کی افادیت یکساں ہی رہتی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر عارف بھٹی کا کہنا تھا کہ قربانی کے جانوروں میں چربی زیادہ ہو تی ہے اس لیے اعتدال اختیار نہ کر نے کی صورت میں صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین کی رائے کے مطابق قربانی کا گوشت کھانے میں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، زیادہ گوشت کھانا شوگر، السر ، امراض دل اور معدے کے مریضوں کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔

ہدایت: قربانی کے گوشت کو ذبح کرنے کے کم ازکم 3 گھنٹے بعد سرکہ میں دھوکر پکانا چاہیے اور سلاد زیادہ سے زیادہ استعمال کرنی چاہیے۔

install suchtv android app on google app store