ایک ماہ تک روزانہ ادرک کے استعمال سے آپ کو کیا فوائد مل سکتے

ایک ماہ تک روزانہ ادرک کے استعمال سے آپ کو کیا فوائد مل سکتے فوتو فائل ایک ماہ تک روزانہ ادرک کے استعمال سے آپ کو کیا فوائد مل سکتے

ادرک کے فوائد کے بارے میں آپ نے بہت کچھ پڑھا ہوگا، لیکن آج ہم یہ بتاتے ہیں کہ اگر آپ ایک ماہ تک روزانہ ادرک کھائیں گے، تو اس سے صحت کو کیا فوائد حاصل ہوں گے۔

سائنس الرٹ ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ادرک کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے ہر روز ادرک کے بڑے ٹکڑے کھانے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ادرک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا جوس یا چائے میں شامل کرنے سے بھی جسم کو کئی فائدے پہنچ سکتے ہیں۔

ایک ماہ تک روزانہ ادرک کے استعمال سے آپ کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوں گے:

ادرک دافع سوزش ہے اور اس کے استعمال سے متلی دور ہوتی ہے، اگر آپ روزانہ ایک ماہ تک ادرک کا استعمال کریں تو جسم سے سوزش تیزی سے ختم ہو جائے گی۔
رک کھانے سے صبح کی متلی کا احساس بھی کم ہونے میں بھی مدد ملتی ہے، خاص طور پر حاملہ خواتین اور کیموتھراپی سے گزرنے والے افراد کے لیے ادرک روزانہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ادرک پٹھوں کے درد میں کمی اور آنتوں کے لیے بھی مفید ہے، پٹھوں میں درد ہو تو ادرک معاون ہے، اسے روزانہ کھانے سے درد آہستہ آہستہ کم ہو جائے گا، روزانہ کی بنیاد پر ادرک کے استعمال سے آنتوں کی نقل وحرکت بھی بہتر ہو جائے گی، جو باقاعدہ قبض سے دوچار افراد کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے۔
ادرک سے کولیسٹرول میں کمی ہو سکتی ہے، ایک ماہ تک ادرک کے باقاعدگی سے استعمال سے جسم میں ’خراب‘ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، ادرک میں موجود مادوں سے خون میں ٹرانگلیسرائیڈ کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔

کرونا وائرس کی وبا کی صورت حال میں ادرک کا ایک اور اہم فائدہ یہ ہے کہ اس سے مدافعتی نظام کو تقویت ملتی ہے، جس سے آپ کو نزلہ زکام یا وائرس سے جلد بحالی میں مدد مل سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store