شہر اقتدار میں کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد سے بھی کم ہوگئی

شہر اقتدار میں کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد سے بھی کم ہوگئی فائل فوٹو شہر اقتدار میں کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد سے بھی کم ہوگئی

اسلام آباد میں کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد سے بھی کم ہوگئی، کرونا وائرس کی تیسری لہر میں یہ مثبت کیسز کی کم ترین شرح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 1 فیصد سے بھی کم ریکارڈ کی گئی۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں یہ مثبت کیسز کی کم ترین شرح ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 3 ہزار 463 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 31 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

install suchtv android app on google app store