حکومت کا بیرون ملک جانے والوں کو فائزر ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ

حکومت کا بیرون ملک جانے والوں کو فائزر ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ فائل فوٹو حکومت کا بیرون ملک جانے والوں کو فائزر ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ

حکومت نے فائزر ویکسین کے استعمال سے متعلق حکومتی حکمت عملی تبدیل کر لی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اسٹڈی اور ورک ویزہ پر بیرون ملک جانے والوں کو فائزر ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فائزر ویکسین حجاج اور دائمی امراض کا شکار افراد کو لگائی جائے گی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق فائزر ویکسین کے استعمال کا آغاز رواں ہفتے سے ہو گا اور فائزر ویکسین کی کم مقدار کے باعث حکمت عملی تبدیل کی گئی ہے۔

فائزر کی دوسری کھیپ ملنے پر بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی اور فائزر ویکسین 15 شہروں کے مخصوص ویکسینیشن سینٹرز پر دستیاب ہو گی۔

ذرائع کے مطابق فائزر ویکسین کے استعمال سے متعلق ویکسینیٹرز کی خصوصی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔ پاکستان کو کوویکس سے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 620 ڈوز ملی ہیں۔

بیرون ملک جانے والوں کے لیے آسٹرازنیکا ویکسین دستیاب ہے اور آسٹرازنیکا ویکسین سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت یورپ میں تسلیم شدہ ہے۔

install suchtv android app on google app store