پاکستان ذیابطیس کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے: عالمی ذیابطیس فیڈریشن

عالمی ذیابطیس فیڈریشن نے پاکستان میں ذیابطیس کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کیا ہے۔

عالمی ذیابطیس فیڈریشن کے صدرنے اس ضمن میں حکومت پاکستان کے نام باضابطہ مراسلہ جاری کردیا، جس میں ذیابطیس کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے، آئندہ بجٹ میں میٹھے مشروبات پرٹیکس بڑھانے کی تجویز دیدی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ذیابطیس کے مریضوں کا کل تخمینہ1 کروڑ 94لاکھ لگایا گیا ہے۔ تاہم حقیقت میں اصل تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔ مراسلے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اب مزید لوگوں کو بھی ذیابطیس ہونے کا خطرہ ہے۔

مراسلے میں حکومت پاکستان سے اپیل کی گئی ہے کہ پاکستان ذیابطیس کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، حکومت آئندہ بجٹ میں ذیابطیس کا سبب بننے والی اشیاء پر ٹیکس بڑھائے اور خاص طور پر شوگر و میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ کرے۔

install suchtv android app on google app store