غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 27 برس بیت گئے

غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 27 برس بیت گئے فائل فوٹو غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 27 برس بیت گئے

پاکستانی قوال غلام فرید صابری کو دنیا سے رخصت ہوئے 27 برس بیت گئے۔فن قوالی کو نئی جیہت دینے والے غلام فرید صابری 1930 میں ہندوستانی ریاست مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے. انہیں بچپن سے ہی قوالیوں کا شوق تھا۔

غلام فرید صابری کا پہلا البم 1958 میں ریلیز ہوا تھا اور البم میں موجود قوالی ’میرا کوئی نہیں تیرے سوا‘ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

’تاجدارِ حرم‘ اور اس جیسی دیگر کئی مقبول قوالیوں سے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دینے والے غلام فرید صابری نہ صرف پاکستان کے مقبول ترین قوال تھے بلکہ دنیا بھر میں قوالی کے کروڑوں چاہنے والوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔

غلام فرید صابری اور مقبول صابری نے فلموں کے لیے بھی قوالیاں ریکارڈ کروائیں۔ جن میں عشق حبیب، چاند سورج، الزام، بن بادل برسات، سچائی شامل ہیں۔ صابری برادران نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگایا وہ جب اپنے فن کا مظاہرہ کرتے تو سننے والوں پر سحر طاری ہوجاتا تھا۔

5 اپریل 1994 کو کراچی میں غلام فرید صابری کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا اور وہ خالق حقیقی سے جاملے لیکن ان کی قوالیاں آج بھی سننے والوں پر سحر طاری کر دیتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store