یہ لمحہ ایک خواب سا لگ رہا ہے لیکن میرے خدا نے اس خواب کو سچ کیا، ریشم

یہ لمحہ ایک خواب سا لگ رہا ہے لیکن میرے خدا نے اس خواب کو سچ کیا، ریشم فائل فوٹو یہ لمحہ ایک خواب سا لگ رہا ہے لیکن میرے خدا نے اس خواب کو سچ کیا، ریشم

اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ یہ پرائیڈ آف پرفارمنس کا تمغہ نہیں بلکہ میری محنت کا وہ میٹھا پھل ہے کہ جسے میرے رب نے مجھے چکھنا نصیب کیا۔صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں۔

ریشم نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ زندگی کا یہ لمحہ ایک خواب سا لگ رہا ہے لیکن میرے خدا نے اس خواب کو سچ کیا۔اس سے پہلے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج زندگی کا اہم دن ہے حکومتی سطح پر کام کو سراہا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ایوارڈ ملنے پر سب مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرے کام کو سراہا۔خیال رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گرانقدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا۔

 

install suchtv android app on google app store