گھریلو ٹوٹکوں، منفرد کھانوں سے شہرت پانے والی زبیدہ آپا کو مداحوں سے بچھڑے 2 برس بیت گئے

گھریلو ٹوٹکوں، منفرد کھانوں سے  شہرت پانے والی زبیدہ آپا کو مداحوں سے بچھڑے 2 برس بیت گئے فائل فوٹو گھریلو ٹوٹکوں، منفرد کھانوں سے شہرت پانے والی زبیدہ آپا کو مداحوں سے بچھڑے 2 برس بیت گئے

زبیدہ آپا کو لذیذہ کھانوں ، گھریلو ٹوٹکوں اور چھوٹے بڑےسب سے محبت اور شفقت کی وجہ سے ہمیشہ یاد کیا جاتا ہے۔ 4 جنوری 2018 میں وہ اس دنیا سے رحلت فرما گئی تھیں۔

گھریلو ٹوٹکو اور منفرد کھانوں سے بے پناہ شہرت حاصل کرنے والی زبیدہ آپا 72 برس کی عمر میں مداحوں سے بچھڑ گئیں۔ ان کے کام شخصیت اور محبت بھرے لہجے کو آج بھی بےحد یاد کیا جاتا ہے۔

زبیدہ طارق الیاس کا تعلق پاکستان کے ادبی اور فنکار گھرانے سے تھا، وہ معروف دانشور ڈرامہ نگار انور مقصود، فاطمہ ثریا بجیا کی بہن تھیں۔

زبیدہ طارق 4 اپریل 1945 کو بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں اور قیام پاکستان کے بعد انہوں نے خاندان کے ہمراہ کراچی میں رہائش اختیار کی۔

گھر میں ایک بیوو کریٹ اور دو ڈرامہ نگار اور ایک شاعرہ کے ساتھ زبیدہ آپا کو منفرد شوق رہا اس شوق نے انہیں بین الاقوامی سطح پر شہرت دی۔

زبیدہ طارق کو لوگ عام طور پر زبیدہ آپا کے نام سے مخاطب کرتے تھے زبیدہ آپا کے کھانوں کو ترکیبوں اور ٹوٹکوں پر مشتمل کتب بھی شائع ہوئی ہیں۔

ماہر کک، کامیاب ٹوٹکوں کی خالق زبیدہ آپا نے تقریبا 4 ہزار ٹی وی شوز کی میزبانی کی اور دو سال قبل 4 جنوری کو 72 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ کراچی میں انتقال کر گئیں۔

install suchtv android app on google app store