ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں پشتو گلوکارہ گرفتار

 ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں پشتو گلوکارہ گرفتار فائل فوٹو ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں پشتو گلوکارہ گرفتار

خیبر پختونخوا پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں پشتو گلوکارہ نیلم گل کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مردان ڈسٹرکٹ میں ہوائی فائرنگ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے معروف گلوکارہ کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پشتو گلوکارہ نیلم گل نے نئی گاڑی لینے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی تھی جس کے الزام میں انہیں گرفتار کیا گیا۔

 
پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی جبکہ نیل گل کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store