مشہور اینیمیٹڈ سیریز اسکوبی ڈو کے شریک تخلیق کار کین اسپیئر انتقال کرگئے

مشہور اینیمیٹڈ سیریز اسکوبی ڈو کے شریک تخلیق کار کین اسپیئر فائل فوٹو مشہور اینیمیٹڈ سیریز اسکوبی ڈو کے شریک تخلیق کار کین اسپیئر

بچوں بڑوں سب کی من پسند اینیمیٹڈ سیریز اسکوبی ڈو کے شریک تخلیق کار اور روبی اسپیئر فاؤنڈیشن کے شریک بانی کین اسپیئر 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

امریکن ٹی وی ایڈیٹر اور رائٹر کین اسپیئر کی موت کی تصدیق ان کے صاحبزادے کیون اسپیئر نے کی۔

کیون اسپیئر کا غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ان کے والد کی موت ڈیمنشیا کی عام قسم Lewy body dementia میں پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ’کین کو ان کی عقل وفہم، داستان گوئی، خاندان سے وفاداری اور اپنے کام سے مضبوط تعلق کی بنیاد پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘۔

کین اسپیئر کے صاحبزادے کا کہنا تھاکہ ’کین اپنی زندگی میں بھی ہم سب کے لیے ایک رول ماڈل تھے اور اس دنیا سے چلے جانے کے باوجود وہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے‘۔

واضح رہے کہ 1969 میں کین اسپیئر نے امریکن رائٹر اور کارٹونسٹ جوئی روبی کے ساتھ مل کر مشہور زمانہ کارٹون سیریز اسکوبی ڈو، ویئر آر یو تخلیق کی تھی جب کہ جوئی روبی رواں برس ماہ اگست میں انتقال کرگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store