'ارطغرل غازی' کے آئندہ ماہ پاکستان کے دورے کا امکان

 پاکستان آمد کا امکان ارطغرل غازی جلد پاکستان کا دورہ کرے گے فائل فوٹو پاکستان آمد کا امکان ارطغرل غازی جلد پاکستان کا دورہ کرے گے

ارطغرل غازی' کے آئندہ ماہ پاکستان کے دورے کا امکان ترکی کے ڈرامےش ارطغرل، ج دیریلیسے ارطغرل غازی کے نام سے اردو میں ترجمہ کرکے پاکستان میں پیش کیا جارہا ہے،

مقبول ہونے والے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان کی جانب سے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

 

خیال رہے کہ انجین التان دوزیتان کی جانب سے بارہا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جاچکا ہے اور حال ہی میں ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے پاکستان آنے کا عندیہ دیا تھا۔

گزشتہ ماہ ان کی پاکستان آمد کی افواہیں زیر گردش تھیں تاہم وہ پاکستان نہیں آئے تھے بلکہ ایک خصوصی تقریب کے دوران 3 بیمار بچوں سے آن لائن ملاقات کی تھی۔

چند روز قبل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار دارالحکومت اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بنے تھے 'ارطغرل غازی' نے پاکستانی برانڈ کا ایمبیسڈر بننے کی تصدیق کردی۔

 

بعدازاں انسٹاگرام پر انجین التان دوزیتان نے پاکستانی برانڈ کا ایمبیسڈر بننے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ جلد پاکستان آؤں گا۔

 

install suchtv android app on google app store