حرا مانی اور عفان وحید اب کون سے ڈرامے میں ہونگے جلوہ گر؟ جان لیں اس خبر میں

حرا مانی اور عفان وحید فائل فوٹو حرا مانی اور عفان وحید

پاکستان کے نامور اداکار عفان وحید اور اداکارہ حرا مانی نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ 'دو بول' نامی ڈرامے میں کام کیا تھا۔

مداحوں کی جانب سے اس ڈرامے کی کہانی اور اداکاروں کی اداکاری کو بہت پذیرائی ملی تھی، جس کے بعد یہ ٹیلی ویژن کا کامیاب ڈراما بھی ثابت ہوا تھا۔

دو بول ڈراما 30 اقساط پر مشتمل تھا جو مارچ سے مئی 2019 کے درمیان نشر ہوا تھا۔

یہ ڈراما بنیادی طور پر رومانوی کہانی پر مبنی تھا جسے مداحوں کی جانب سے بہت سراہا گیا اور دونوں کی جوڑی بھی کافی پسند کی گئی تھی۔

اسکرین پر مداحوں کی پسندیدہ جوڑی بننے کے بعد دونوں اداکاروں نے ' دو بول' کے بعد ایک اور ڈراما ' غلطی' بھی سائن کیا تھا۔

حرا مانی اور عفان وحید کی جوڑی کے باعث غلطی ڈرامے کے ٹیزرز بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئے تھے لیکن یہ ڈراما دو بول جتنا کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔

اور اب عفان وحید اور حرا مانی نے اپنے انسٹا گرام پر ایک مبہم پوسٹ میں مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ جلد ہی تیسری مرتبہ اکٹھے کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

عفان وحید نے انسٹاگرام پر اپنی اور حرا مانی کی تصاویر شیئر کیں جسے دیکھ کر یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی سیٹ پر موجود ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'نئے لفظ ، وہی ہم'۔

دوسری جانب حرا مانی نے بھی انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں اور انہوں نے بھی کیپشن میں'نئے لفظ ، وہی ہم' لکھا۔

جس پر مداحوں نے اسکرین پر اس جوڑی کی متوقع واپسی پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ممکنہ ڈرامے سے متعلق بھی سوالات کیے تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

وہ اس کے بعد 'میرے قاتل میرے دلدار'، 'میں بشریٰ'، 'بھول' اور 'میں نہ جانوں' جیسے ڈراموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

دوسری جانب 31 سالہ حرا مانی نے اداکاری کا آغاز سال 2013 کے پروجیکٹ 'تیری میری کہانی' کے ساتھ کیا تھا۔

وہ اس کے بعد 'یقین کا سفر'، 'دل موم کا دیا'، 'آنگن'، 'بندش' جیسے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں اس کے علاوہ حرا نے کامیابی کے ریکارڈ بنانے والے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' میں بھی اداکاری کی تھی۔

install suchtv android app on google app store