پاکستانیوں کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم، ارطغرل غازی کی پاکستان آمد

ارطغرل غازی کی پاکستان آمد فائل فوٹو ارطغرل غازی کی پاکستان آمد

شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین آلتان کے بارے میں یہ خبر زیر گردش ہے کہ وہ 18 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوتی ویڈیو میں انگین آلتان کو یہ کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ وہ 18 اگست کو تین شدید بیمار پاکستانی مریضوں سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہیلو پاکستان، میں میک اے وِش چلڈرن سے 18 اگست کو ملاقات کروں گا، آپ سب سے جلد ملاقات ہوگی۔‘

خیال رہے کہ پاکستان میں وزیر اعظم کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کرداروں کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر انگین آلتان نے اردو میں پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل بلال خان پاشا نے بتایا کہ یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر انگین آلتان کو استنبول میں موجود پاکستانی قونصلیٹ میں مدعو کیا گیا۔

انگین نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کی قومی زبان اردو میں جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’تمام اہلِ پاکستان کو جشن آزادی مبارک۔‘

install suchtv android app on google app store