معروف گلوکار سونو نگم پاکستانی گلوکارہ کی دلسوز آواز سُن کر آبدیدہ

ویڈیو میں سونو نگم نے کہا کہ ’بہت دنوں بعد کچھ اچھا سننے کو ملا ہے فائل فوٹو ویڈیو میں سونو نگم نے کہا کہ ’بہت دنوں بعد کچھ اچھا سننے کو ملا ہے

بھارتی میوزک انڈسٹری کے مشہور و معروف گلوکار سونو نگم پاکستان کی نوعمرگلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی دلسوز آواز سُن کر آبدیدہ ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سونو نگم نے سوچ بینڈ اورکم عمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کے کلام’بول ہو‘ کو ماسٹر پیس قرار دیا۔

سونو نگم نے 02 منٹ سے زائد کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ آبدیدہ دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں سونو نگم نے کہا کہ ’بہت دنوں بعد کچھ اچھا سننے کو ملا ہے، میں حیرت زدہ ہوں کہ اب بھی ایسا کام ہوتا ہے کہ انسان اسے سُن کر پھوٹ پھوٹ کر روئے۔‘

بھارتی گلوکار نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا کہ کوئی گانا سُن کر میں یوں رونا شروع کردوں گا۔

سونو نگم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کوئی گانا انہیں رُلا سکتا ہے لیکن اس گانے نے یہ کردیا۔

بالی ووڈ گلوکار نے بتایا کہ انہیں یہ کلام بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری نے بھیجا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب یہ کلام سنا تو روپڑے، یہ بہت ہی خوبصورتی سے لکھا اور گایا گیا کلام ہے۔

اپنی ویڈیو میں گلوکار نے نوعمر ہادیہ اور سوچ بینڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہ گانا وہ بار بار سننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store