سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کی اعترافی ویڈیو وائرل، غنڈوں سے غنڈہ گردی کرانے کا معاملہ سامنے آگیا

سشانت سنگھ  اور ریا چکروتی فائل فوٹو سشانت سنگھ اور ریا چکروتی

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے والد کی جانب سے ان کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ریا چکروتی اپنے خاندان کے ساتھ مل کر ان کے بیٹے کو بلیک میل کررہی تھیں۔

سشانت کے والد کے اس دعویٰ کی تصدیق اب ایک وائرل ویڈیو سے ہورہی ہے۔ جس میں ریا چکروتی بتاتی ہے کہ وہ کس طرح سے سشانت کو قابو کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریا چکروتی ممبئی کے غنڈوں کی زبان میں بات کر رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کا بوائے فرینڈ غنڈہ ہے لیکن اس کو یہ نہیں پتہ کہ میں غنڈوں کی تائی ہوں۔ تائی جو ہوتی ہے وہ غنڈوں سے غنڈہ گردی کراتی ہے۔

ریا چکروتی نے کہا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ سے کہتی ہے، ادھر آرے چھوکرے، وہ گلی میں پروڈیوسر ہے اس سے ہفتہ مانگ کے لا، وہ لے کے آتا ہے، وہ سمجھتا ہے کہ وہ ڈان ہے لیکن اصل ڈان تو اس کے اوپر ہے جس کو وہ ٹال نہیں سکتا۔

install suchtv android app on google app store