بڑی عید پربڑی خبر، سنیےترک اداکارانجین التان کا ادرومیں انٹرویو

انٹرویو میں انجین ڈرامے کی شُوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات فائل فوٹو انٹرویو میں انجین ڈرامے کی شُوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات

شہرہ آفاقتُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مسلمان سپہ سالار’ ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجین التان کا اردو میں ڈب کیا گیا انٹرویو سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔

انجین التان کا اردومیں انٹرویوعید کے پہلے روز یعنی یکم اگست کو شام ساڑھے سات بجے پی ٹی وی پرنشرکیا جائے گا۔

انٹرویو میں انجین ڈرامے کی شُوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات سمیت اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔ انٹرویو میں انجین اپنی پسندیدہ اور ناپسندیدہ چیزوں سمیت نجی زندگی پر بھی بات کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی وی نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ارطغرل غازی کا کردار ادا کر کے دنیا بھر میں مشہور ہونے والے انگن التان سے لیا گیا۔ خصوصی انٹرویو عید کے موقع پر نشر کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store