سینئر ہدایتکار سید نور نے ترک سیریز'ارطغرل غازی' کی بڑی غلطی کی نشاندہی کردی، حیران کن خبر آگئی

سید نور نے اس بات کا انکشاف ایک ٹی وی پروگرام میں کیا فائل فوٹو سید نور نے اس بات کا انکشاف ایک ٹی وی پروگرام میں کیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار سید نورکو شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے۔

سید نور نے اس بات کا انکشاف ایک ٹی وی پروگرام میں اس سیریز سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

سید نور نے اردو میں ڈب ہوکر سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی ترک سیریز کے بارے میں کہا کہ انہیں یہ سیریز بالکل پسند نہیں آئی، دو اقساط دیکھنے کے بعد آگے نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ 2 اقساط میں ہی ’ارطغرل غازی‘ مجھے پسند نہیں آیا اس لیے آگے نہیں دیکھا۔

سید نور نے کہا کہ ایک سال پہلے انہوں نے یہ سیریز نیٹ فلکس پر دیکھنی شروع کی تھی لیکن ادھوری چھوڑ دی۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں ان کے پاس چار گھوڑے ہیں جو بھگائے جارہے ہیں، ادھر بھی وہی گھوڑے ہیں اور دوسری طرف بھی وہی ہیں۔

سید نور نے کہا کہ اگر مجھے تاریخی کردار پر ڈرامہ بنانا ہوا تو میں محمد بن قاسم پر بناؤں گا۔

واضح رہے کہ عمران خان کی ہدایت پر معروف تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ کو سرکاری ٹی وی پر قومی زبان میں ڈب کر کے نشر کیا جارہا ہے جسے پاکستان میں خوب پزیرائی بھی مل رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store