حمزہ علی عباسی نے ہسپانوی عوام کے دل جیت لیے، اہلیہ کو دیا انوکھا تحفہ

معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور فائل فوٹو معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی اہلیہ نیمل خاور کے لیے ہسپانوی گانے ’دے اوسوائی آلا کوئیکا‘ کی دُھن بجائی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیمل خاور نے ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں ہاتھ میں گیٹار تھامے حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ کے لیے ہسپانوی گانے ’دے اوسوائی آلا کوئیکا‘ کی دُھن بجاتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے نیمل خاور عباسی نے میوزک کو بہترین تھیراپی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ جس ہسپانوی گانے کی دُھن حمزہ علی عباسی نے بجائی ہے یہ نیمل کے پسندیدہ گانوں میں سے ایک ہے۔

نیمل خاور عباسی نے صرف 7 گھنٹے قبل ہی یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے اور اب تک اِس ویڈیو پر 90 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store