سجل علی کا ایک اور اعزاز، انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 60 لاکھ ہو گئی

 اداکارہ سجل علی فائل فوٹو اداکارہ سجل علی

اداکاری اور خوبصورتی میں اپنی الگ پہچان رکھنے والی اداکارہ سجل علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 60 لاکھ ہو گئی۔

سجل علی سے قبل ادکارہ ایمن خان، ماہرہ خان اور عائزہ خان کو انسٹاگرام پر فالو کرنے والوں کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہے۔

فوٹو شیئرنگ کی معروف ایپ انسٹاگرام پر ایمن خان کے فالوورز کی تعداد 66 لاکھ ہے جبکہ ماہرہ اور عائزہ خان کے 62، 62 لاکھ فالوورز ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انسٹا گرام پر اپنی خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئے سجل نے اپنے مداحوں کو خدا کی نعمت قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان سب لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اپنے دلوں میں مجھے جگہ دی۔

واضح رہے کہ اداکارہسجل علی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے خود ساختہ آئسولیشنن میں ہیں۔

اس دوران وہ گاہے بگاہے انسٹاگرام پر ہی اپنے مداحوں سے اپنی یادگاری تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

گزشتہ دنوں سجل علی نے اپنے شوہر احد رضا میر کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مداحوں کو کتوں سے پیار کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

سجل علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پیار سے کتے کو سہلا رہی ہیں۔

تصویر کے ساتھ پیغام میں سجل علی نے لکھا کہ ’میں ہمیشہ کتوں سے خوفزدہ رہی ہوں اور ابھی بھی تھوڑی سی ہوں، مگر اب مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ اگر آپ ان کا خیال رکھیں اور اپنا دوست بننے کا موقع دیں تو ان سے زیادہ دل موہ لینے والا کوئی نہیں ہے۔‘

اداکارہ نے مداحوں کو پیغام دیا کہ ہم ایک ایسے وقت سے گزر رہے ہیں جس میں ہمیں خاص طور پر ایک دوسرے کے ساتھ مہربانہ رویہ روا رکھنا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store