عاصم اظہر نے حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو میں کردیئے تہلکہ خیز انکشافات، جانئے خبر میں

  • اپ ڈیٹ:
گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر فائل فوٹو گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر

پاکستانی گلوکارعاصم اظہر نے کہا ہے کہ فی الحال وہ اپنے کام پہ توجہ دے رہے ہیں اور شادی کا ارادہ نہیں ہے۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر نے شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فی الحال انہوں نے شادی کا نہیں سوچا ہے اور نہ ہی ان کی امی نے خواہش ظاہر کی ہے وہ شادی کے بندھن میں بندھے۔ میری امی کو پتہ ہے کہ میرا تمام کام میوزک کے لیے وقف ہے۔

حال ہی میں “تم تم” گانا ریلیز کرنے والے عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام میں سو فیصد نتیجہ دینے کے قائل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال میں میوزک پہ توجہ دے رہا ہوں تو اس کے ساتھ ساتھ شادی شدہ زندگی پرتوجہ دینا مشکل ہوجائے گی۔ سوچتا ہوں کہ اگر شادی ہوجاتی ہے تو میں رات کے چار بجے گانا کیسے ایڈٹ کر پاوں گا، کیونکہ مجھے فکر ہوگی کہ گھر میں کیا ہورہا ہے۔

گلوکار عاصم اظہر، جنہوں نے حال ہی میں ہانیہ عامر، اسد صدیقی، ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق، سنگر رامس، طلحہ یونس، طلحہٰ انجم اور گلوکار تیمور صلاح الدین کے ساتھ “تم تم” ریلیز کردیا ہے، کا مزید بتانا ہے کہ آنے والے چند سالوں میں وہ شادی کرہی لیں گے۔

انڈسٹری میں کسی لڑکی سے شادی کرنے کے سوال کے جواب میں عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ اس حوالے سے وہ اسد اور زارا اور یاسر حسین اور اقراء عزیز سے ضرور مشورہ کریں گے کیونکہ وہ شادی سے بڑے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ریلیز ہونے کے بعد عاصم کے تم تم گانے کو اب تک 12 لاکھ سے زائد لوگ اور ان کے مداح دیکھ چکے ہیں۔

اس سال فروری میں گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کو ان کی 23ویں سالگرہ پر خاص انتظامات کرتے ہوئے ایک سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔

عاصم اظہر نے امریکی ٹی وی سیزن ’اسٹرینجر تھنگز‘ کی تھیم پر پارٹی کے انتظامات کیے تھے اور کیک پر بھی اسٹرینج تھنگز سیزن 23 لکھوایا تھا کیونکہ یہ ہانیہ کی 23ویں سالگرہ تھی۔ عاصم آنکھوں پر پٹی باندھ کر ہانیہ کو پارٹی میں لے کر آئے تھے۔

install suchtv android app on google app store