چینی جنگجو خاتون پر مبنی فلم 'مولان' ریلیز ایک بار پھر روک دی

فلم 'مولان' کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار فائل فوٹو فلم 'مولان' کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار

چینی جنگجو خاتون کی زندگی پر مبنی ایکشن سے بھرپور فلم 'مولان' کی ریلیز ایک بار پھر روک دی گئی۔

عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے والٹ ڈزنی نے ایک بار پھر اپنی نئی آنے والی فلم ’مولان‘ کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا ہے۔

ایکشن فلم 'مولان' کو سب سے پہلے رواں سال مارچ میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن عالمی وباکے پیشِ نظر فلم کو آئندہ ماہ یعنی 24 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جانا تھا۔

لیکن اب ایک مرتبہ پھر فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جس کے بعد اب اس کی ریلیز کی تاریخ کو بڑھا کر 21 اگست کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ دنیا بھر میں تمام تر سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہیں۔

وبا کی وجہ سے جہاں دنیا کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں تو وہیں دنیا بھر میں سنیما گھر بھی بند ہیں جس کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا کے مقبول ترین میلے آسکر، میٹ گالا اور گولڈن گلوب ایوارڈز جیسی تقریبات بھی منسوخ کی جا چکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store